Wednesday, October 21, 2026
 

شفالی ورما آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا کی زد میں آگئیں

 



بھارت کی اوپنر شفالی ورما کو زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سزا سنادی گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق شفالی ورما نے اتوار 18 اکتوبر کو رائے پور میں کھیلے گئے میچ میں ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی جو بین الاقوامی میچ کے دوران کرکٹ کے سامان یا گراؤنڈ کی اشیا کے نامناسب استعمال سے متعلق ہے۔ اس خلاف ورزی پر ان کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کردیا گیا ہے جبکہ گزشتہ 24 ماہ کے دوران یہ ان کا پہلا جرم تھا۔ واقعہ زمبابوے کی اننگز کے 12ویں اوور میں پیش آیا جب شفالی ورما نے سری چارانی کی گیند پر چپو موگیری تیرپانو کا کیچ مڈ آف پر چھوڑ دیا۔ موقع ضائع ہونے پر بھارتی بیٹر نے غصے میں گیند زمین پر دے ماری۔ شفالی نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے میچ ریفری جی ایس لکشمی کی تجویز کردہ سزا قبول کرلی جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل