Loading
برطانیہ میں ایک نوجوان لڑکی نے سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے تقریباً 1 کروڑ سے زائد خرچ کر دیے، جس پر انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 21 سالہ ڈیسٹنی میک گوون نے ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی سے ڈیجیٹل کانٹینٹ کری ایشن میں تین سالہ ڈگری حاصل کی جس پر تقریباً 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ خرچ ہوئے۔
نوجوان لڑکی کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کاروباری شخصیت بننا چاہتی تھیں اور اس ڈگری سے انہیں پیشہ ورانہ مہارتیں، جدید اسٹوڈیو آلات اور تجربہ کار افراد سے رابطے بنانے کے مواقع ملے۔
اس کورس میں ویڈیو ایڈیٹنگ، سوشل میڈیا پر فالوورز بڑھانے، کاپی رائٹ قوانین اور برانڈز سے اشتہاری معاہدے حاصل کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔
ڈیسٹنی اب فیشن ویڈیوز بنانے کے ساتھ ٹک ٹاک پر مصنوعات فروخت کرنے کے لیے لائیو ہوسٹنگ بھی کرتی ہیں۔
صارفین نے سوال اٹھایا کہ جو ہنر انٹرنیٹ پر مفت سیکھا جا سکتا ہے، اس پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
تاہم ڈیسٹنی کے مطابق یہ سرمایہ کاری ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل