Loading
خیبر سپر مارکیٹ میں پولیس اہلکار کی جانب سے سوئپر پر تشدد کیا گیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار سوئپر کو بالوں سے پکڑ کر دھکے دیتا رہا، صفائی کرنے والے نے ایک پلازے کی صفائی کرتے وقت پانی سڑک کی طرف نکالا لیکن سڑک کی طرف پانی نکالنے پر پولیس اہلکار برہم ہوا۔
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔
پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق انکوائری کریں گے، متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل