Loading
پاکستان کی معروف سابق سپر ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے خواتین کو شادی سے قبل نکاح نامہ غور سے پڑھنے اور اپنے حقوق سے آگاہ ہونے کا مشورہ دے دیا۔
ونیزہ احمد نے حال ہی میں واسع چوہدری کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود انہوں نے خود بھی اپنا نکاح نامہ اس وقت تک نہیں پڑھا تھا جب تک ان کی طلاق کا معاملہ سامنے نہیں آیا۔
اداکارہ نے کہا کہ خواتین کو نکاح نامے میں درج شرائط اور اپنے حقوق کے بارے میں سوال کرنے سے شرمانا نہیں چاہیے۔
انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو نکاح نامے کی تمام شقیں پڑھنے اور سمجھنے کی ترغیب دیں۔
https://www.instagram.com/reels/DetXwwEuU-u/
ونیزہ احمد نے دعویٰ کیا کہ بعض اوقات نکاح نامے سے خواتین کے حقوق سے متعلق شقیں نکال دی جاتی ہیں، اس لیے دستاویز کو اچھی طرح جانچنا ضروری ہے۔
اداکارہ کے مطابق شادی قسمت کا معاملہ ضرور ہے، لیکن خواتین کو اپنے مستقبل اور حقوق کے تحفظ کے لیے پہلے سے آگاہی حاصل کرنی چاہیے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل