Wednesday, October 21, 2026
 

لائبہ خودکشی کیس: ہلاک ملزم نعمان نے لائبہ کے علاوہ 21 لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا

 



اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی طالبہ لائبہ کے خودکشی کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آگئے، ہلاک ملزم نعمان نے لائبہ کے علاوہ 21 لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا، دوران تفتیش ملزم نعمان سے 21 جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر ملے۔ ذرائع کے مطابق ملزم نعمان نے 21 مختلف لوگوں کو وزارت دفاع میں ملازمت کے جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر دئیے، ملزم نعمان نے ان سب لوگوں سے اپوائنٹمنٹ لیٹر دینے کے عوض پیسے لیے، ملزم نعمان نے اپنے 4 کزنوں کو بھی جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر دئیے۔ دریں اثنا گولڈمیڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز خودکشی کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد سہیل چوہدری لائبہ اعجاز کے گھر پہنچ گئے، آئی جی اسلام آباد نے لائبہ اعجاز کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کے بھی آج لائبہ کے گھر آمد کا امکان ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل