Wednesday, October 21, 2026
 

کراچی: ناگن چورنگی پر 2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

 



ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب 2 مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کے علاقے ناگن چورنگی صدیق اکبرمسجد کے قریب 2 مبینہ ڈاکوشہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ مشتعل شہریوں نے مبینہ ڈاکووٴں کو لاتوں اورگھونسوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ایک ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کوحراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔  ایس ایچ او نیو کراچی فرخ شہریار کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت غلام مصطفیٰ ولد غلام حسین، نثار ولد اسحاق کے ناموں سے کی گئی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینے جانے والا پرس، موبائل فون اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل