Loading
اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ لائبہ سے امریکا میں داخلے کے نام پر فراڈ کرکے لی گئی رقم والد کو واپس مل گئی جبکہ والد نے کہا کہ میرے ساتھ جو حادثہ ہوا ہے اس سے بھول نہیں سکتا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے فراڈ کا شکار ہونے کے بعد خود کشی کرنے والی طالبہ لائبہ اعجاز کے گھر کا دورہ کیا اور والد سے ملاقات کی۔
لائبہ کے والد رانا اعجاز نے وزرا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر داخلہ سمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے ساتھ جو حادثہ ہوا اس کو بھول نہیں سکتا لیکن پاکستانی عوام میرے ساتھ ہیں اس بات پر سکون ملتا ہے، میری بیٹی بیرون ملک جانا چاہتی تھی اور ملک کی خدمت کرنا چاہتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس سے ہمیشہ حوصلہ ملا، ہمیں بتایا گیا کہ ملزم کے خلاف مزید کیسز سامنے آئے ہیں، ملزم نے مانسہرہ میں بھی بچیوں سے پیسے لے رکھے تھے، میری جو رقم تھی وہ مجھے دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے لائبہ خودکشی کیس کے مرکزی ملزم نعمان کو ساتھی خاتون سمیت گرفتار کرلیا تھا جبکہ گزشتہ روز ملزم نعمان تفتیش کے لیے لے جاتے ہوئے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل