Loading
زر مبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مضبوط رہا۔
پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے ساتھ دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے اور مستحکم ذرمبادلہ ذخائر کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔
ایک موقع پر ڈالر کی قدر 28پیسے کی کمی سے 276روپے 62پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی متعلقہ ریگولیٹر اور درآمدی ضروریات کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر مزید 01پیسے کی کمی سے 276روپے 86پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 02پیسے کی کمی سے 278روپے 61پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل