Loading
مشہور ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) کی ریلیز امریکی معیشت کے لیے بھاری نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ ماہرین کے اندازے کے مطابق گیم کی آمد پر ایک ہی دن میں پیداواری صلاحیت متاثر ہونے سے معیشت کو ایک ارب ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو گیم (جس کا گیمرز کو شدت سے انتظار ہے) کی ریلیز کے موقع پر امریکا میں تقریباً 15 لاکھ افراد کام سے چھٹی کر سکتے ہیں۔ خدشہ ہے کہ بعض ملازمین ملازمت پر جانے کے بجائے گھر بیٹھ کر گیم کھیلنے کو ترجیح دیں گے۔
گرینڈ تھیفٹ آٹو سیریز دنیا بھر میں مقبول ہے اور اس کی نئی قسط کی ریلیز کو رواں سال گیمنگ کی سب سے بڑی سرگرمیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ شائقین طویل عرصے سے اس گیم کے منتظر ہیں، جس کی ریلیز 19 نومبر کو متوقع بتائی گئی ہے۔
رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر بڑی تعداد میں ملازمین اس روز کام سے غیر حاضر رہے تو مختلف کاروباری اداروں کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے اور پیداواری نقصان میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
واضح رہے امریکی معیشت کو ایک ارب ڈالر کے ممکنہ نقصان اور 15 لاکھ افراد کی غیر حاضری سے متعلق یہ اعدادوشمار تخمینوں پر مبنی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل