Loading
گڈاپ کے فارم ہاؤس میں نوکری اور تریبت کا جھانسہ پر بلائی گئی 50 سے زائد خواتین کے موبائل فونز لے کر فرار ہونے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے واردات کے مرکزی ملزم ساحل سلمان کے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کا پڑوسی بھی واقعے میں ملوث نکلا جسے بلدیہ ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم کے موبائل فون ڈیٹا سے مرکزی ملزم سے رابطے کی بھی تصدیق ہوئی ہے جس سے شبہ ہے کہ وہ بھی واردات کی منصوبہ بندی میں مرکزی ملزم کے ساتھ ملوث رہا ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم ساحل سلمان نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتار حاصل کی ہوئی جس کی سماعت 24 اکتوبر کو ہے۔
واضح رہے گڈاپ کے فارم ہاؤس پر خواتین کے 50 سے زائد موبائل فون لیکر فرار ہونے کا واقعہ 30 ستمبر کو پیش آیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل