Loading
امریکا نے سعودی عرب میں اپنے سفارت خانے کے تمام عملے اور ان کے اہل خانہ کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے کے تمام ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو ملک سے روانہ ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
سفارتی ذریعے نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات، اردن، قطر اور بحرین میں تعینات امریکی سفارتی عملے کے اہل خانہ کو بھی ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق ان چار ممالک میں تمام امریکی سفارتی عملے کو روانہ ہونے کا حکم دیے جانے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
تاحال امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے اس معاملے پر باضابطہ طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
اسی طرح متحدہ عرب امارات، اردن، قطر اور بحرین کی جانب سے امریکی سفارت خانے کے عملے کے خاندان کو واپس بلانے کی اطلاع پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
امریکی حکام کی جانب سے اس اقدام کی وجوہات اور عملے کی روانگی کے لیے مقررہ مدت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
تاہم یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر مسلسل حملوں کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل امریکا نے باضابطہ طور پر سعودی عرب میں مقیم اپنے شہریوں کو محتاط رہنے اور جلد از جلد مملکت سے نکل جانے کی ہدایت بھی کی تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل