Loading
بھارتی ایتھلیٹ کو ایشین پیرا گیمز میں جنسی ہراسانی کے الزام میں جاپان سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔
ناگویا میں جاری ایشین پیرا گیمز کے دوران پیرا سوئمر محمد شمس عالم شیخ کو جنسی ہراسانی اور دست درازی کے الزامات پر پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد واپس بھارت بھیج دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ کھلاڑی پر الزام ہے کہ انہوں نے پیر کے روز ہوٹل میں صفائی کے لیے آنے والی خاتون ملازمہ کو ہراساں کیا۔
واقعے کی شکایت مقامی انتظامی کمیٹی اور بھارتی وفد کے حکام تک پہنچائی گئی جس کے بعد جاپانی پولیس نے کارروائی کی۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی پیرا لمپک کمیٹی اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے اور شمس عالم کے خلاف تادیبی کارروائی سمیت تاحیات پابندی لگانے پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔
تاہم، الزامات سے متعلق حتمی فیصلہ ابھی سامنے نہیں آیا اور انہیں جرم ثابت ہونے کے مترادف نہیں سمجھا جا سکتا۔
بہار سے تعلق رکھنے والے شمس عالم 2024 میں مردوں کے 100 میٹر بٹر فلائی ایس 5 اور 50 میٹر بریسٹ اسٹروک ایس بی 4 مقابلوں میں عالمی نمبر ایک رہ چکے ہیں۔
انہوں نے 2018 کے ایشین پیرا گیمز میں 200 اور 50 میٹر بریسٹ اسٹروک میں طلائی تمغے جیتے تھے۔
بھارتی حکام کھیلوں کے اختتام کے بعد اس معاملے پر حتمی کارروائی کا فیصلہ کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل