Friday, October 23, 2026
 

شہر قائد کے شہریوں کے لیے خوشخبری، میئر کراچی کا ناتھا خان روڈ جلد ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان

 



میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ناتھا خان روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا، جہاں متعلقہ حکام نے انہیں منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ میئر کراچی نے ناتھا خان روڈ کو بہت جلد ٹریفک کے لیے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رکاوٹیں ڈالنے اور منجن بیچنے کا وقت گزر چکا ہے، اب وہ خود یہاں بیٹھ کر ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گے۔ شہر کا تحفظ کرنا اور شہریوں کے حقوق کا محافظ بننا ان کی ذمہ داری ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ایئرکنڈیشنڈ دفاتر میں بیٹھ کر احکامات جاری کرنے والوں کو شہر اور شہریوں کی ضروریات کا اندازہ نہیں ہوتا۔ ہم بلاول بھٹو زرداری کے سپاہی ہیں، عوام کے لیے کام کرتے ہیں اور ہر وقت ان کی خدمت کے لیے حاضر ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل