Loading
شہر قائد میں لیاقت آباد نمبر 10 کی کباڑ مارکیٹ میں چوڑی والی گلی کے ایک گھر سے خاتون کی تیز دھار آلے کے وار سے قتل کی گئی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت سویرا کے نام سے ہوئی ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق خاتون کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ دو بچوں کی ماں تھی اور اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر تھی جبکہ اس کا شوہر روزگار کے سلسلے میں دبئی میں مقیم ہے۔
لواحقین نے پولیس کو بتایا کہ واقعے کے وقت مقتولہ کے دونوں بچے قریبی گھر میں اپنے نانا کے پاس گئے ہوئے تھے۔ مقتولہ کا چھوٹا بھائی جب گھر پہنچا تو اس نے بہن کو خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے بھائی عبداللہ کے بیان میں گھر سے چار موبائل فون غائب ہونے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور قتل کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل