Friday, October 23, 2026
 

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق، 3 خواتین زخمی

 



شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق لیاقت آباد نمبر 9 میں نیو رضوی دواخانے کے قریب فائرنگ کی زد میں آکر تین خواتین زخمی ہوگئیں۔ زخمی خواتین میں عابدہ کو جناح اسپتال جبکہ حنا اور رفعہ کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق واقعے کے وقت ملزمان علاقے میں واردات کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے۔ دوسری جانب شفیق موڑ پمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت رحیم اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل