Friday, October 23, 2026
 

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں 92 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں

 



پی ٹی آئی کی 13 سالہ نااہلی اور کرپشن سے خیبرپختونخوا کا شعبہ تعلیم تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، صوبے کے لاکھوں طلبہ و طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے دور میں کرپشن کے خاتمے کے دعوؤں کے برعکس محکمہ تعلیم میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹرجنرل کی 2024-25 کی رپورٹ میں محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں 92 کروڑ روپے سے زائد کی مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔ اساتذہ کی بھرتیوں اورٹیبلٹس کی فراہمی سمیت مختلف معاملات میں 37 کروڑ 43 لاکھ روپے کی مبینہ بے ضابطگیاں ہوئیں۔ بنوں سے ہری پورتک سرکاری اسکولوں کی عمارتیں خستہ حال، مرمت اور بحالی کے فنڈز کرپشن  کی نذر ہو گئے۔ ڈی آئی خان، چارسدہ اور بونیر میں متعدد کلاس رومز ناقابلِ استعمال ہونے سے ہزاروں بچوں کی تعلیم متاثر ہونے کاخطرہ ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل