Saturday, October 24, 2026
 

افغانستان میں طالبان مخالف گروپس کی گوریلا کارروائیاں تیز

 



افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح کارروائیوں میں مسلسل تیزی آگئی ہے. طالبان مخالف مسلح  گروپوں نے  طالبان رجیم کیخلاف صوبہ تخار، پروان اور بدخشاں میں مربوط کارروائیوں کا دعویٰ کیا. افغانستان کے سابق جنرل یاسین ضیا کی تنظیم، افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق صوبہ تخار کے دارالحکومت تالقان میں طالبان کی انٹیلی جنس ٹیم پر گوریلا حملہ ہوا جس میں 4 اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے. صوبہ پروان میں کابل شمال شاہراہ پر طالبان چوکی پر حملے میں تین اہلکار ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے. افغانستان کے سابق نائب صدر امراللہ صالح کی تنظیم افغان گرین ٹرینڈ کے مطابق صوبہ بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں طالبان کی 219ویں بریگیڈ کی فوجی گاڑی کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا، کارروائی میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل