Saturday, October 24, 2026
 

فتنہ الہندوستان کا معصوم بچوں کے استحصال اور دہشتگردی میں استعمال کا ہوشربا انکشاف

 



فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم بچوں کے استحصال اور انہیں دہشت گردی میں استعمال کرنے کے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ پنجگور سے تعلق رکھنے والے دو کم عمر بھائیوں گہرام اور فہد نے فتنہ الہندوستان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے سامنے سرنڈر کردیا۔ پنجگور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گہرام اور فہد نے بتایا کہ ٹک ٹاک کے ذریعے دہشتگرد تنظیم کے ریحان نامی شخص نے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریحان نے پیسوں کا لالچ دے کر تنظیم میں شمولیت کے لیے ورغلایا۔ فتنہ الہندوستان کے پاس پہنچنے پر ان کی ملاقات دہشتگرد سرغنہ بشام اور سرغنہ فاروق سے ہوئی۔ وہاں ہمیں ترغیب فراہم کی گئی۔ ہماری ذہن سازی کرکے خود کش حملہ، گاڑیوں کی لوٹ مار اور معصوم لوگوں کو قتل کرنے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد بچوں کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔ متاثرہ بچوں نے مزید بتایا کہ ہمیں احساس ہوا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا غلط اقدام ہے اس لیے وہاں سے فرار ہوگئے۔ بچوں کے والد شہزاد نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ دہشتگرد عناصر کے جھانسے میں آنے سے محفوظ رہ سکیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل