Loading
نشتر ون اسپتال کی ایمرجنسی میں مریض کے سی ٹی اسکین اور علاج کے معاملے پر لواحقین اور ڈاکٹر کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا جس کے بعد مریض کے بھائی کلیم اللہ نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی۔
مریض کے بھائی کلیم اللہ نے الزام عائد کیا کہ ان کے بڑے بھائی کا سی ٹی اسکین نہیں کیا جارہا تھا، تاہم ڈی ایم ایس اور ایم ایس نے تعاون کیا، لیکن ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کا رویہ نامناسب تھا۔
دوسری جانب نشتر اسپتال کے ترجمان کے مطابق ڈیوٹی پر موجود پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر فہد نے مریض کا معائنہ کرنے کے بعد علاج تجویز کیا تھا، تاہم کلیم اللہ مسلسل سی ٹی اسکین کرانے پر اصرار کرتے رہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی میں شور شرابے کے بعد ڈی ایم ایس ایمرجنسی نے ان کے اصرار پر سی ٹی اسکین بھی تجویز کروا دیا۔
ترجمان نے الزام لگایا کہ علاج کی تمام سہولیات فراہم کیے جانے کے باوجود کلیم اللہ نے ایمرجنسی کے باہر ویڈیو بنائی اور بدزبانی کی۔
واقعے سے متعلق سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق مریض کے ساتھ آئے رشتہ دار بہتر علاج کی سہولت ملنے پر ڈی ایم ایس کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل