Sunday, October 25, 2026
 

ناظم آباد فائرنگ کیس، پولیس نے مقابلے کا مقدمہ درج کرلیا

 



شہر قائد کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 میں نوجوان شوریم کے پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے واقعے کا مقدمہ کانسٹیبل شیراز کی مدعیت میں ناظم آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق گشت پر مامور پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس پر اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جبکہ ان کی فائرنگ سے شوریم نامی راہگیر زخمی ہوا۔ مقدمے کے مطابق زخمی نوجوان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے دو خول تحویل میں لیے، جن میں سے ایک 9 ایم ایم اور دوسرا 30 بور کا بتایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ واقعے کے بعد زخمی نوجوان کے اہل خانہ نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے اور شوریم کو زخمی حالت میں اسپتال چھوڑ کر جانے کے الزامات عائد کیے تھے۔ پولیس کا مؤقف مقدمے میں درج دعوؤں پر مبنی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل