Sunday, October 25, 2026
 

کراچی، نارتھ ناظم آباد میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق

 



شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب دل پسند سویٹس کے سامنے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔ ریسکیو ذرائع نے جاں بحق شخص کی شناخت امتیاز کے نام سے کی ہے۔ حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل