Loading
گوادر میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنانے پر بلوچستان کی سیاسی قیادت نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
فتنہ الہندوستان کی جانب سے خواتین کو جنگ کا حصہ بنانے پرصوبائی وزراء سمیت تمام سیاسی قیادت نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ بلوچستان کی سیاسی قیادت نے فتنہ الہندوستان کے گوادر میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ خواتین کو لاحاصل جنگ میں دھکیل کر فتنہ الہندوستان نے قبائلی روایات کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔
رکن بلوچستان اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشتگردی کے پیچھے چھپےعناصر کو پہچانیں جو صوبے کے امن اور عوام کی عزت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کی طرف سے خواتین کو دہشتگردی میں جھونکنے کی حکمت عملی قابل مذمت ہے۔ سیکیورٹی فورسزکی موثراور بروقت کارروائی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے ہیں۔
صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت تعلیم ہے ،بچوں کو گمراہ پراپیگنڈا سے بچانے کے لیے تعلیم پر توجہ دینا ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل