Loading
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں اور 5 ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
خیبرپختونخوااوربلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکی کامیاب کارروائیوں کے نتیجےمیں دہشت گردحملوں میں واضح کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی نئی رپورٹ کےمطابق 5 ہفتوں میں دہشت گرد حملے تقریباً 66 فیصد کم ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 38 فیصد کمی ہوئی ہے۔ 16سے22اکتوبر تک دہشت گردحملوں میں زخمی افراد کی تعداد بھی گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 20سے کم ہوکر11رہ گئی ہے۔
پی آئی سی ایس ایس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 10آپریشنزکے دوران 33 عسکریت پسندوں کو جہنم واصل کیا ۔ رپورٹ میں فتنہ الہندوستان میں قیادت کے تنازع اور فتنہ الخوارج کی بدلتی پراپیگنڈہ حکمت عملی کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل