Sunday, October 25, 2026
 

راولپنڈی؛ چھریوں کے وار سے شہری کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

 



صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چند روز قبل شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ہمراہ چھریوں کے وار سے شہری کو زخمی کیا جو دوران علاج معالجہ دم توڑ گیا۔ واقعہ سابقہ رنجش کی بناء پر پیش آیا، ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ صادق آباد پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع سے ملزم کو گرفتار کیا۔ ایس پی راول کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل