Sunday, October 25, 2026
 

آزاد کشمیر: کٹائی سے روکنے پر ٹمبر مافیا کا محکمہ جنگلا ت آفیسر جاں بحق

 



آزاد کشمیر کی بالائی وادی نیلم کے گاؤں دوسٹ شاردہ میں درختوں کی کٹائی سے روکنے پر ٹمبر مافیا نے محکمہ جنگلا ت کے بلاک آفیسر پر تشدد کیا جس سے ان کی موت واقع ہو گئی، لواحقین اور اہلیان علاقہ نے نعش شاہراہ نیلم پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے چارملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ آٹھ فرار ہوگئے۔وائس چیئرمین ضلع کونسل نثار خان نے بتایاکہ آج صبح شاردہ کے نواحی گاوٴں دوسٹ کے رہائشی خواجہ لیاقت اور اس کے بیٹوں، بھتیجوں سمیت بارہ افراد نے درخت کاٹنے سے روکنے پر بلاک آفیسر شفقت تنویر کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ایک عینی شاہد سخاوت علی کے مطابق خواجہ لیاقت سمیت کئی افراد نے مقتول تنویر شفقت پر حملہ کیاجس سے بلاک آفیسرکو دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر دم توڑ گئے۔ بلاک آفیسر شفقت تنویر کے ورثا اوراہل علاقہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے شاہراہ نیلم پر احتجاج کیا جس کے بعد پولیس تھانہ شاردہ نے خواجہ لیاقت سمیت 4 ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ دیگر آٹھ ملزمان فرارہوگئے ہیں، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے۔شاردہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل