Loading
پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر رضا اللہ نے اپنی ہی گینڈ پر شاندار کیچ تھام کر شائقین کو حیران کر دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اکاؤنٹ سے رضا اللہ کے کیچ تھامنے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جسے شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
https://www.facebook.com/share/r/1CB1B66fNB/
رضا اللہ نے میچ کے 33ویں اوور میں ول جیکس کو گیند کروائی جسے بلے باز نے کھیلنے کی کوشش کی تاہم گیند سیدھی بولر کی طرف چلی گئی۔ رضا اللہ نے ڈائیو لگا کر ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رضا اللہ نے 8 اوورز میں 38 رنز دے کر انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل