Sunday, October 25, 2026
 

کراچی: حساس ادارے  کے افسران بن کر شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

 



این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے  کے افسران بن کر شہریوں سے مبینہ فراڈ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کراچی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کی گئی،  این سی سی آئی اے  نے کہا کہ ملزماں حساس ادارے  کے افسران کا روپ دھار کر شہریوں سے مبینہ طور پر رقم بٹورتے تھے،  گرفتار ملزمان کی شناخت مزمل ولد بدرالدین قریشی اور حمزہ ولد محمد اسلم کے نام سے ہوئی ہے۔ این سی سی آئی اے  کے مطابق ملزمان فوجی اور سرکاری افسران سے تعلقات اور اثر و رسوخ کا جھوٹا دعویٰ کرکے شہریوں کو تبادلوں، تعیناتیوں اور دیگر سرکاری کاموں کی سہولت فراہم کرنے کے نام پر رقم وصول کرتے تھے، ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 114/2026 درج کرلی گئی ہے۔ این سی سی آئی اے  نے کہا کہ  مقدمے میں پیکا ایکٹ (PECA) کی دفعات 13، 14 اور 16، ترمیم شدہ 2025، بمعہ دفعہ 109 تعزیراتِ پاکستان شامل ہیں، شہریوں سے سائبر فراڈ، جعل سازی اور دھوکہ دہی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کراچی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا، کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے افسران کا روپ دھار کر شہریوں سے فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان مبینہ طور پر حساس ادارے اور سرکاری محکموں میں اثر و رسوخ کا جھوٹا دعویٰ کرتے… pic.twitter.com/miCEevn1iA — NCCIA (@NCCIAOFFICIAL) October 25, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل