Sunday, October 25, 2026
 

کراچی: گھر سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد

 



ملیرلیاقت مارکیٹ کےقریب گھرسےایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے،پولیس نےواقعے کوخود کشی قراردیکرواقعے کی تفتیش شروع کردی۔ ملیرلیاقت مارکیٹ کے قریب گھرسےایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے،پولیس نےواقعے کو خود کشی قرار دیکر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق سعود آباد تھانے کے علاقے ملیرلیاقت مارکیٹ کے قریب گھرسے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی ہے ، متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 50 سالہ حبیب احمد ولد عبدالحفیظ کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ اوسعود آباد عتیق الرحمان کاکہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی شخص نے بیوی سے لڑائی جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہوکرگلے میں پھندا لگا کرخود کشی کرلی ہے،پولیس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل