Loading
موٹروے پولیس نے دوران گشت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغواء شدہ شخص کو بازیاب کرالیا اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرآباد کے قریب دورانِ گشت موٹروے پولیس نے مشکوک آلٹو کار کو روک کر مغوی کو بازیاب کرا لیا، مغوی کو گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد کے قریب اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 ایم ایم پستول، پانچ گولیاں، ایک لیپ ٹاپ اور آٹھ موبائل فونز برآمد ہوئے، موٹروے پولیس نے مغوی اور تینوں گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ صدر وزیرآباد پولیس کے حوالے کر دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل