Loading
یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان ماجد عبداللہ النزیلی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی جانے والی کارروائیوں میں 218 حوثی جنگجو ہلاک اور 78 گاڑیاں تباہ یا ناکارہ بنائی گئیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حملوں میں حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوؤں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ان کی کمک، نقل و حرکت اور رسد کے نظام کو بھی کارروائیوں کا ہدف بنایا گیا۔
دوسری جانب حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں جوابی حملوں کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کے ایئرپورٹ، خمیس مشیط کے ایئربیس اور جازان میں نیول بیس کو نشانہ بنایا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل