Monday, October 26, 2026
 

وزیراعظم شہباز شریف کا آج ساہیوال اور چیچہ وطنی کا دورہ متوقع

 



وزیراعظم شہباز شریف کا آج پیر کو ساہیوال اور چیچہ وطنی کا دورہ متوقع ہے جس کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سابق صوبائی وزیر مرحوم ملک ندیم کامران اور سابق رکن قومی اسمبلی مرحوم چوہدری اشرف لیڈر کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے تعزیت کریں گے۔ وزیراعظم چیچہ وطنی میں مرحوم رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حنیف جٹ اور سابق رکن قومی اسمبلی منیر اظہر کی وفات پر بھی ان کے اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل