Sunday, October 25, 2026
 

گولارچی میں سگ گزیدگی کا شکار 6 سالہ بچہ درست ویکسین نہ لگنے پر دم توڑ گیا

 



گولارچی میں کتے کے کاٹنے کے بعد مبینہ طور پر درست طریقے سے ویکسین نہ لگنے کے باعث 6 سالہ بچہ بلال حسن راجپوت دم توڑ گیا۔ بچے کے والد افضل راجپوت کے مطابق بلال کو 15 روز قبل کتے نے کاٹا تھا جس کے بعد اسے تعلقہ اسپتال لے جایا گیا جہاں ویکسین کے 3 ڈوز لگائے گئے۔ والد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بچے کی طبیعت بگڑنے پر اسے حیدرآباد کے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ویکسینیشن درست طریقے سے نہ ہونے کے باعث بچے کے جسم میں زہر پھیل گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل