Loading
شہر قائد میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پولیس اور شاہین فورس نے ناردرن بائی پاس کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت عیسیٰ ولد موسیٰ کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل