Loading
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول عمر چکڈنڈان بنیادی سہولیات کی کمی اور خستہ حال عمارت کے باعث مشکلات سے دوچار ہے، جہاں تقریباً 400 طالبات کے لیے صرف 5 اساتذہ تعینات ہیں جبکہ واش رومز سمیت دیگر ضروری سہولیات بھی ناکافی ہیں۔
اسکول میں تعینات اساتذہ کے مطابق عمارت کے کمرے انتہائی پرانے اور خستہ حال ہوچکے ہیں، جس کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے اسکول کی فوری تعمیر و مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔
ہیڈ مسٹریس کا کہنا ہے کہ سیکڑوں طالبات کے لیے صرف ایک واش روم دستیاب ہے، جس کی وجہ سے بچیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ان کے مطابق اسکول کی خستہ حالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کمشنر آفس میں متعدد درخواستیں جمع کرائی جاچکی ہیں، تاہم تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
اسکول کی موجودہ صورت حال نے خیبرپختونخوا میں سرکاری تعلیمی اداروں کی عمارتوں، تدریسی عملے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق حکومتی اقدامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل