Monday, October 26, 2026
 

افغانستان میں طالبان رجیم مخالف حملوں میں تیزی

 



قابض طالبان رجیم کے خلاف پےدر پے حملوں نے اس کے نام نہاد امن و امان کے دعوؤں کی دھجیاں اڑا دیں. طالبان مخالف مسلح گروپ افغان فریڈم فرنٹ نےایکس پردعویٰ کیا کہ؛ بگرام ملٹری ایئرفیلڈ میں طالبان کے فوجی مراکز اور تربیتی کیمپوں پر راکٹ حملے کیے گئےہیں. انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مربوط کارروائی میں طالبان رجیم کو جانی و مالی نقصان پہنچا ، بگرام ایئرفیلڈ پرراکٹ حملے میں 10 سے زائد طالبان اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے. افغان جریدے کابل ناو کے مطابق افغان فریڈم فرنٹ نے متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جن میں سینکڑوں طالبان اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا گیا.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل