Monday, October 26, 2026
 

فتنہ الہندوستان کا پروپیگنڈا بے نقاب؛ گوادر میں معمولاتِ زندگی رواں دواں

 



گوادر شہر سے متعلق فتنہ الہندوستان کا سوشل میڈیا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا، جہاں شہر میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ گوادر میں حالات معمول کے مطابق  اور ٹریفک کی روانی برقرار ہے، جس نے  سوشل میڈیا پر فتنہ الہندوستان کے منفی پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ گوادر میں معمولات زندگی متاثر ہونے سے متعلق فتنہ الہندوستان سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہے۔ شہرسمیت مختلف علاقوں میں امن وامان کی صورتحال مکمل طورپربہتر اور  معمول کے مطابق ہے جبکہ شہر کے تمام تجارتی مراکز کھلے ہیں۔ فتنہ الہندوستان کی جانب سے گوادر شہرسے متعلق پھیلائے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈے کے برعکس زمینی حقائق سامنے آچکے ہیں۔ بلوچستان کے عوام نے گوادر کے حالات سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی گمراہ کن اطلاعات کی تردید کر دی ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل