Monday, October 26, 2026
 

دانش تیمور کے نئے ڈرامے میں شراب نوشی کا سین، اداکار تنقید کی زد میں

 



پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور اپنے نئے ڈرامے کے ایک سین کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے۔ معروف نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ایک ڈرامے کی حالیہ قسط میں دانش تیمور کے کردار شاہ داؤد کو شراب پیتے ہوئے دکھایا گیا جس پر ناظرین نے ناراضی کا اظہار کیا۔ ڈرامے کی کہانی شاہ داؤد اور بریرہ کے گرد گھومتی ہے جن کی شادی زبردستی کروائی جاتی ہے۔ حالیہ قسط میں شاہ داؤد کو شراب نوشی کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کے قریب آنے کے بارے میں سوچتے دکھایا گیا۔         View this post on Instagram                       یہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین نے ڈرامے کے تخلیق کاروں کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی ڈراموں میں بار بار شراب نوشی دکھانے کی کیا ضرورت ہے؟ جبکہ بعض ناظرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسے مناظر نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل