Monday, October 26, 2026
 

جیمز اینڈرسن 50 وکٹیں لینے کے باوجود لنکاشائر سے نیا معاہدہ نہ ملنے پر مایوس

 



انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے لنکاشائر کاؤنٹی سے علیحدگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کرکٹ کیریئر کا اختتام اس انداز میں نہیں چاہتے تھے۔ 44 سالہ اینڈرسن نے 2026 کے سیزن میں لنکاشائر کی کپتانی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی دکھائی اور 17 کی اوسط سے 50 وکٹیں حاصل کیں تاہم کاؤنٹی نے انہیں 2027 کے سیزن کے لیے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد کلب کے ساتھ ان کا 25 سالہ تعلق ختم ہوگیا۔ اینڈرسن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچپن سے لنکاشائر کو سپورٹ کرنا اور 25 سال تک اس کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ایک خواب کی تعبیر تھی۔ انہوں نے اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلنے اور کلب کی قیادت کرنے کو اپنے کیریئر کی یادگار کامیابیوں میں شامل قرار دیا۔         View this post on Instagram                       انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اینڈرسن نے 188 میچوں میں 704 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا بین الاقوامی ٹیسٹ کیریئر 2024 میں اختتام پذیر ہوا تھا۔ اینڈرسن نے 2001 میں لنکاشائر کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا۔ وہ کاؤنٹی کے لیے 112 فرسٹ کلاس میچوں میں 443 وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں۔ 25 years, 213 matches, 576 wickets. James Anderson, Lancashire's finest ???? pic.twitter.com/bHcIFnsoec — Cricinfo (@cricinfo) October 25, 2026 اینڈرسن نے ابھی یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ کسی دوسری کاؤنٹی کی نمائندگی جاری رکھیں گے یا کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل