Monday, October 26, 2026
 

کوئی لڑکا پسند نہ آئے تو کبھی شادی مت کرنا، انوشے اشرف کو والدہ کی نصیحت

 



پاکستان کی معروف ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے شادی سے قبل معاشرتی دباؤ اور والدہ کی جانب سے ملنے والی نصیحت سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ انوشے اشرف نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 40 سال کی عمر تک غیر شادی شدہ رہنے پر انہیں لوگوں کے مختلف سوالات اور تبصروں کا سامنا کرنا پڑا۔ میزبان نے ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک خاتون نے انہیں پکڑ کر رونا شروع کر دیا اور جلد شادی کے لیے دعائیں دینے لگیں جس پر انہوں نے خاتون کو جواب دیا کہ وہ تعلیم یافتہ ہیں، ملازمت کرتی ہیں، خود کماتی ہیں اور اپنی زندگی سے مطمئن ہیں، پھر شادی نہ ہونے پر پریشانی کی کیا بات ہے؟         View this post on Instagram                       انہوں نے بتایا کہ ان کے والد ہمیشہ ان کی حمایت کرتے رہے جبکہ والدہ کی نصیحت تھی کہ اگر کوئی لڑکا مناسب نہ لگے تو شادی کے لیے سمجھوتہ نہ کرنا، خوش ہو تو غیر شادی شدہ رہنا بھی بہتر ہے۔ واضح رہے کہ انوشے اشرف نے اپریل 2026 میں ترکیہ کے شہر استنبول میں شادی کی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل