Monday, October 26, 2026
 

سوڈان: آر ایس ایف کے 5 بجلی گھروں پر ڈرون حملہ، بڑے پیمانے پر بجلی بند

 



سوڈان میں نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز نے پانچ بجلی گھروں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ملک کے مشرقی اور وسطی علاقوں کے بڑے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ سوڈانی حکام کے مطابق حملے آج پیر کو بیک وقت کیے گئے۔ حکام کے مطابق ریاست الجزیرہ اور القضارف میں دو، دو جبکہ وائٹ نائل ریاست میں ایک بجلی گھر حملے کی زد میں آیا۔ بجلی کی بندش سے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ آب پاشی کے نظام، کاروبار اور بنیادی خدمات بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں نے بتایا کہ بجلی صبح سویرے سے بند ہے۔ ایک شہری نے بتایا کہ اس کا ذیابیطس کا شکار بیٹا انسولین استعمال کرتا ہے جسے محفوظ رکھنے کے لیے فریج ضروری ہے، جبکہ بجلی کی غیر یقینی صورتحال نے ادویات کے خراب ہونے کا خدشہ پیدا کردیا ہے۔ دکانداروں کو بھی فریزر میں موجود خوراک اور دیگر اشیا خراب ہونے کا خطرہ ہے۔ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان اپریل 2023 سے جنگ جاری ہے اور حالیہ عرصے میں ڈرون حملے جنگ کا اہم ہتھیار بن چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے بارہا خبردار کیا ہے کہ بجلی گھروں اور دیگر بنیادی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے پہلے ہی شدید انسانی بحران کا شکار لاکھوں افراد کے لیے صحت، پانی اور دیگر ضروری خدمات مزید متاثر ہوسکتی ہیں۔ آسانی سے اردو میں ٹائپ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل