Monday, October 26, 2026
 

کولمبیا کی گلوکارہ نے اسٹیج پر اسرائیلی پرچم قدموں تلے روند ڈالا، ویڈیو وائرل

 



کولمبیا کی معروف ریپر چیلو ہوپ نے میوزک فیسٹیول کے دوران اسٹیج پر اسرائیلی پرچم پاؤں تلے روند کر فلسطین کے حق میں آواز بلند کر دی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں 24 اور 25 اکتوبر کو منعقد ہونے والے ’ہپ ہاپ ال پارکے‘ میوزک فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔ گلوکارہ اپنے نئے البم ’اناٹومیا‘ کا ایک گانا پیش کر رہی تھیں کہ پرفارمنس کے اختتام پر انہوں نے اسٹیج پر موجود اسرائیلی پرچم کو پاؤں تلے روند ڈالا۔ گلوکارہ کے اس اقدام کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد مختلف پلیٹ فارمز پر بحث چھڑ گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل