Monday, October 26, 2026
 

رشمیکا مندانا نے شوہر پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دی

 



بالی ووڈ اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے شوہر وجے دیوراکونڈا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو سخت جواب دے دیا۔ دونوں اداکاروں نے حال ہی میں پروگرام ’کافی ود کرن‘ میں شرکت کی جہاں وجے نے انکشاف کیا کہ رشمیکا نے انہیں شادی کے لیے تقریباً 100 مرتبہ کہا تھا۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے وجے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور بعض نے انہیں ’ریڈ فلیگ‘ قرار دیا۔         View this post on Instagram                       تنقید بڑھنے پر رشمیکا نے سوشل میڈیا پر طویل بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے خاندان کو جانے بغیر اس پر تنقید کرنا فری اسپیچ نہیں بلکہ اس کی آڑ میں ہراسانی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اپنے شوہر سے محبت ہے اور شادی کے لیے بار بار اظہارِ خواہش کرنے میں کوئی برائی نہیں۔ ان کے مطابق وجے کو شادی کے عملی معاملات پر سوچنے کے لیے وقت چاہیے تھا، جس سے ان کی محبت متاثر نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ دونوں اداکار رواں سال 26 فروری کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل