Tuesday, October 27, 2026
 

اسپین کی الیکسیا پوٹیاس نے تیسری بار بیلن ڈی اور ویمنز کا اعزاز جیت لیا

 



اسپین کی اسٹار مڈفیلڈر الیکسیا پوٹیاس نے تیسری مرتبہ بیلن ڈی اور ویمنز کا ایوارڈ جیت کر تاریخ رقم کردی جس کے ساتھ مسلسل چھٹے سال بھی یہ اعزاز اسپین کی کھلاڑی کے نام رہا۔ 32 سالہ پوٹیاس نے 2025-26 کے سیزن میں بارسلونا کی قیادت کرتے ہوئے چیمپئنز لیگ سمیت چار بڑے ٹائٹلز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ALEXIA PUTELLAS! SHE DID IT! She is our 2026 Ballon d'Or winner!#ballondor pic.twitter.com/hctM4DvwuB — Ballon d'Or (@ballondor) October 26, 2026 بعد ازاں جولائی میں انہوں نے انگلینڈ کی ویمنز سپر لیگ کی ٹیم لندن سٹی لائنز میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس کامیابی کے بعد پوٹیاس نے اپنی ہم وطن ایتانا بونماتی کے ساتھ تین تین مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ Alexia Putellas is crowned the 2026 Ballon d’Or winner, making history once more! ???????? Watch the Ballon d'Or LIVE and FREE on DAZN in more than 200 countries around the world, from 19:00 GMT tonight ????#ballondor pic.twitter.com/uyrXqoAffa — DAZN Women's Football (@DAZNWFootball) October 26, 2026 پوٹیاس نے 2021 اور 2022 میں جبکہ بونماتی نے 2023، 2024 اور 2025 میں بیلن ڈی اور اپنے نام کیا تھا۔ One of Alexia Putellas or Aitana Bonmati have now won each of the last ???????????? women's Ballons d'Or: 2021: Alexia 2022: Alexia 2023: Aitana 2024: Aitana 2025: Aitana 2026: Alexia ???????? pic.twitter.com/NZrb5jPziF — B/R Football (@brfootball) October 26, 2026 پوٹیاس کی یہ کامیابی 2022 میں گھٹنے کی سنگین انجری کے بعد عالمی فٹبال میں ان کی شاندار واپسی کا ثبوت بھی ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو پیغام دیا کہ فٹبال کھیلنے کے لیے لڑکا یا لڑکی ہونا اہم نہیں بلکہ اپنے خوابوں پر یقین رکھنا ضروری ہے۔ بارسلونا کی ایوا پاجور دوسرے جبکہ مانچسٹر سٹی کی کھلاڑی خدیجہ شا تیسرے نمبر پر رہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل