Tuesday, October 27, 2026
 

ہارون شاہد کی بھاری حق مہر کا مطالبہ کرنے والے والدین پر کڑی تنقید

 



پاکستان کے معروف اداکار ہارون شاہد نے شادی کے موقع پر بھاری حق مہر کے مطالبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بعض والدین کی مالی تحفظ حاصل کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔ حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون شاہد نے کہا کہ حق مہر کو کاروباری معاہدہ نہیں بنانا چاہیے بلکہ اس کا تعین مرد کی مالی حیثیت کے مطابق ہونا چاہیے۔ اداکار نے کہا کہ بعض والدین بھاری حق مہر اس لیے مقرر کرواتے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہوتا ہے کہ مستقبل میں بیٹی ان پر مالی بوجھ بن سکتی ہے۔ ہارون شاہد کے مطابق اگر داماد بیٹی کے ساتھ بدسلوکی کرتا ہے تو بڑی جائیداد یا بھاری حق مہر بھی اس کی خوشگوار زندگی کی ضمانت نہیں بن سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود ایک بیٹی کے والد ہیں اور نہیں چاہتے کہ کوئی ان کی بیٹی سے سخت لہجے میں بھی بات کرے۔ اداکار کے مطابق شادی میں مالی مطالبات سے زیادہ لڑکے کے اخلاق اور کردار کو اہمیت دینی چاہیے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل