Tuesday, October 27, 2026
 

رحیم یار خان میں دو صحرائی عقابوں کے درخت کے نیچے آرام کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

 



رحیم یار خان میں واقع شیخ زاید بن سلطان النہیان ڈیئر بریڈنگ سینٹر میں دو صحرائی عقابوں کے درخت کے نیچے آرام کرنے کی فوٹیج سامنے آگئی۔ ہوبارہ فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے مطابق صحرائی عقاب خشک، کھلے اور نیم صحرائی علاقوں میں رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی تیز نظر اور مضبوط جسم انہیں نمایاں شکاری پرندہ بناتے ہیں۔ فاؤنڈیشن کے مطابق صحرائی عقاب چھوٹے ممالیہ جانوروں، پرندوں، رینگنے والے جانوروں اور مردہ جانوروں کو خوراک بناتے ہیں. صحرائی عقاب قدرتی ماحولیاتی نظام میں توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈئیر بریڈنگ سینٹر کا محفوظ قدرتی ماحول ان پرندوں کی بقا کے لیے اہم ہے۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل