Tuesday, October 27, 2026
 

سرگودھا: ٹیچر کی ہدایت پر2 طلبہ کی طالبعلم سے جنسی زیادتی اور استاد کے ویڈیو بنانے کے کیس میں پیشرفت

 



پنجاب کے ضلع سرگودھا میں اسکول ٹیچر کی طلبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس  نے بتایا کہ 2 بچوں کی ابتدائی میڈیکل رپورٹس میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے تاہم حتمی میڈیکل اور ڈی این اے رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ٹیچر اور 2 کمسن ملزمان سے برآمد ہونے والے لیپ ٹاپ اور موبائل فون فرانزک کے لیے بجھوا دیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ 6 روز قبل اسکول ٹیچر اور 2 سہولت کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم سمیت 3 افراد سی سی ڈی کی حراست میں ہیں۔ پولیس کے مطابق 107 جنوبی میں قائم گورنمنٹ ہائی اسکول کے طالب علم عبداللہ کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔ اسکول ٹیچر صفدر عباس نے عبداللہ کو بریک ٹائم میں اپنی بیٹھک پر بلایا، جہاں پہلے سے موجود دو طالب علموں حسن اور علی حسن نے اسے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق موقع پر موجود اسکول ٹیچر صفدر عباس واقعے کی ویڈیو بناتا رہا، پولیس کا کہنا تھا کہ صفدر عباس اس سے قبل بھی متعدد طالب علموں کو مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنا چکا اور ویڈیوز بنا کر بچوں کو بلیک میل کرتا ہے۔ سرگودھا کے تھانہ عطا شہید پولیس نے بچے کے دادا کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل