Loading
ستائیس اکتوبر 1947 کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج کے غاصبانہ داخلے سے تنازع کشمیر کا آغاز ہوا۔
برصغیر کی تقسیم کے بعد مہاراجہ ہری سنگھ کے متنازع فیصلوں نے ریاست جموں وکشمیر کو سنگین سیاسی بحران سے دوچار کیا، 26 اکتوبر1947کو ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے متنازع الحاق کے اگلے روز بھارتی افواج سری نگر میں داخل ہوگئیں۔
پاکستان اور کشمیری قیادت نے اس الحاق کو عوامی امنگوں کے منافی قرار دیا جبکہ بھارتی غاضبانہ رویے کے باعث تنازع کشمیر نے جنم لیا۔
مسئلہ کشمیر محض فوجی یا سیاسی مسئلہ نہیں، بلکہ یہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت اور نسلوں کی قربانیوں کی داستان ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجود تنازعِ کشمیر دہائیوں سے پائیدار حل کا منتظر ہے۔
بھارتی ریاستی جبر و مظالم کے خلاف کشمیری اور پاکستانی قوم ہر سال 27 اکتوبر کو دنیا بھر میں یومِ سیاہ کے طوپر مناتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل