Loading
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کو دو سال کے مفت گھی کی سپلائی ملنے کی دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان نے کچھ عرصہ قبل امیتابھ بچن کے مقبول شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کی تھی جہاں دسویں سوال کا درست جواب دینے پر انہیں دو سال تک مفت گھی فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
تاہم اداکار نے بعد میں مختلف انٹرویوز میں شکوہ کیا کہ انہیں اب تک گھی نہیں ملا جس پر مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کیلئے مزاحیہ مہم بھی شروع کر دی۔
View this post on Instagram
حال ہی میں اداکار نے انسٹاگرام پر ایک ریل شیئر کی جس میں دکھایا کہ وہ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران مداحوں کے سوالات کا جواب دے رہے ہیں کہ اچانک ان کا کیمرہ دوسری طرف مڑتا ہے جہاں گھی کے کئی ڈبے پڑے ہیں۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو اطمینان ہو گیا کہ سیف علی خان کو بالآخر دو سال کیلئے مفت گھی مل ہی گیا جس کیلئے وہ اتنا خوش تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل