Tuesday, October 27, 2026
 

سری لنکا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

 



سری لنکا کے اسٹار بیٹر پتھم نسانکا انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث پاکستان کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے باہر ہوگئے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق نسانکا کو ابتدائی ٹیسٹ اسکواڈ میں فٹنس سے مشروط طور پر شامل کیا گیا تھا تاہم وہ سیریز شروع ہونے سے قبل مکمل فٹنس حاصل نہیں کرسکے۔ انجری کے باعث وہ پاکستان میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز اور انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا پر مشتمل سہ ملکی ون ڈے سیریز میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔ پتھم نسانکا کی جگہ لاہیرو یوڈارا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ وہ اس وقت ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور اب ٹیسٹ ٹیم کو بھی جوائن کریں گے۔ ???? Sri Lanka Tour of Pakistan 2026: Team Updates Pathum Nissanka will miss the upcoming two-match Test series against Pakistan, as he is yet to recover from his left hamstring injury. The Cricket Selection Committee has named Lahiru Udara as his replacement. Udara is already… pic.twitter.com/q6yhzNMtAO — Sri Lanka Cricket ???????? (@OfficialSLC) October 27, 2026 یوڈارا اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے 2026 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے دوران اپنے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلتے ہوئے 188 رنز بنائے تھے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 9 نومبر کو راولپنڈی میں ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 17 نومبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل