Loading
ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی سمندری حدود میں ایرانی سکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی جہاز کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق جنرل علی عبداللہی نے پیر کو بحیرۂ عمان کے ساحلی علاقے کے دورے کے دوران یہ بیان دیا۔
انہوں نے کہا کہ مقررہ بحری راستے سے ہٹنے یا ایرانی ضابطوں کو نظر انداز کرنے والا کوئی بھی جہاز، وجہ خواہ کچھ بھی ہو، خود کو خطرے میں ڈالے گا اور اسے سنگین نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ایرانی فوجی سربراہ نے مزید کہا کہ پاسداران انقلاب خلیج فارس کے ساحلی علاقوں، جزائر اور آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے۔ ان کے مطابق اس علاقے میں ہونے والی تمام بحری آمدورفت کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
Top commander: Vessels violating Iran’s protocols in southern waters will suffer damagehttps://t.co/QhYP6k3Lok pic.twitter.com/WLsDWQupvF
— IRNA News Agency ☫ (@IrnaEnglish) October 26, 2026
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور علاقائی کشیدگی کے باعث اہم بحری راستوں کی سلامتی اور تیل کی عالمی ترسیل پر توجہ بڑھ گئی ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایک اہم گزرگاہ ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل